Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب کوئی وی آئی پی نہیں،محمودخان

پشاور...وزیراعلی محمود خان نے کہاہے کہ سادگی پارٹی منشور ہے جس پر من وعن عمل ہوگا۔اب کوئی وی آئی پی نہیں۔ عید کے دوسرے دن اپنی رہائش پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک غریب ہے۔ اس لئے ہمیں فضول خرچیوں سے بچ کر سادگی اپنانا ہو گی۔ تحریک انصاف کے منشور میں سادگی شامل ہے۔سی ایم ہاوس میں نہیں رہوں گا۔ اسی طرح تحریک انصاف کے نامزد کردہ گورنر گورنر ہاوس اورصدر مملکت ایوان صدر میں نہیں رہیں گے۔ ا نہوں کہاکہ سوات میں بجلی، کمیونیکیشن،تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بہتری کیلئے بھرپور کام کریں گے۔ کوشش ہوگی کہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔محمود خان نے کہا کہ پورے صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں۔ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ ترقی کا سفر ہمارا مقصد ہے۔ وادی سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کریں گے۔
مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ ا اہم اجلاس کل طلب

شیئر: