Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی سیلاب متاثرین کو مدد کی پیشکش

اسلام آباد ... وزیر اعظم عمران خان نے ہندوستانی حکومت کو کیرالہ میں سیلاب متاثرین کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی پیشکش کی ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ کیرالہ کے سیلاب متاثرین کے لئے پاکستان عوام کی جانب سے نیک خواہشات اور دعائیں ارسال کررہا ہوں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کےلئے جو بھی مدد درکار ہو فراہم کرنے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستانی ریاست کیرالہ کو صدی کے سب سے بدترین سیلاب کا سامنا ہے اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ۔
 مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب

شیئر: