جبل رحمت جیب کاٹنے والے افریقی کو 9ماہ قید کی سزا
مکہ مکرمہ: یوم عرفہ کو جبل رحمت پرجیب کاٹنے والے ایک افریقی کو 9ماہ قید اور مملکت سے بیدخلی کی سزا سنائی گئی۔اسے محکمہ خفیہ پولیس کے اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ تمام ثبوت اور شواہد فراہم ہونے کے بعد عدالت نے اسے ریکارڈ وقت میں سزا سنائی ہے۔ جیب تراش کا تعلق چاڈ سے بتایا گیا ہے۔