3یورپی فضائی کمپنیوں نے ایران کیلئے پروازیں معطل کردیں
24اگست 2018ء جمعہ کو شائع ہونیوالے سعودی اخبار الشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭حج موسم 1439ھ کامیابی کے ساتھ تمام ہوا۔ متعدی امراض سے پاک رہا، سعودی عرب
٭امریکہ نے روس اور ایران کے خلاف شام سے متعلق اپنا موقف دہرا دیا
٭ترکمان محاذ نے کرکوک کا مسئلہ مکالمے کے ذریعے حل کرنے کی کردوں کو پیشکش کردی
٭میری برطرفی پر مالی منڈیاں تباہ ہوجائیں گی، امریکی صدر کا انتباہ
٭عرب اتحاد برائے یمن نے بحر احمر میں حوثیوں کے دہشتگردانہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی
٭ابوبکر البغدادی کے صوتی پیغام کے بعد داعش دہشتگردانہ حملوں کیلئے سرگرم
٭ایرانی مذہبی رہنما علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کی بحریہ کا نیا کمانڈر متعین کردیا
٭ایرانی حکام نے ایرانی نژاد برطانوی رضا کار خاتون کو چند دن کیلئے ضمانت پر رہا کردیا