Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں خود کشی:تصاویر، ویڈیو اور تفصیلات سامنے آگئیں

مکہ مکرمہ:حرمین شریفین کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جمعہ کو صبح 8بجے ایک عراقی شہری حسین حمید الحیدری نے حرم شریف کی چھت سے مطاف میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ عراقی جاں بحق ہوگیا جبکہ مطاف میں موجود 2حاجی زخمی ہوگئے۔ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مسجد الحرام سیکیورٹی فورس  کے ترجمان  نے بتایا کہ 8بجکر 10منٹ پر حرم سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں:حرم مکی شریف میں حاجی نے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی
 زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعداجیاد جنرل اسپتال منتقل کیا۔اطباء نے اس کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تا ب نہ لاکر چل بسا۔ اسی دوران خودکشی کے اس واقعہ کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دریں اثنا عراقی حج مشن کے ترجمان حسن فہد الکنانی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ حاجی حسین حمید الحیدری کا سال پیدائش 1975ء ہے۔ اس نے نامعلوم اسباب کے تحت حرم مکی میں خودکشی کی۔ اس نے چھت سے مطاف میں چھلانگ لگائی تھی۔ 
ہر وقت باخبر رہنے کے لئے نوٹیفیکیشن سروس سبسکرائب کریں
الکنانی نے توجہ دلائی کہ الحیدری کے رفقائے سفر نے بتایا ہے کہ وہ چند ماہ قبل اپنے ایک بیٹے کی وفات کے باعث ذہنی بے چینی کا شکار تھا۔ سعودی سیکیورٹی اہلکار صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے جائے وقوعہ پہنچ کر ممکنہ شواہد جمع کرکے حقیقت حال دریافت کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ مسجد الحرام کی چھت کے اطراف جال ہونے کے باوجود عراقی شہری نے وہاں سے چھلانگ لگائی۔ عراقی حج مشن کے مطابق الحیدری کا تعلق بغداد سے تھا۔
مزید خبروں کے لئے اردو نیوز ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 
 

شیئر: