Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرلہ سیلاب زدگان کیلئے کسی امداد کی پیشکش نہیں کی، امارات

نئی دہلی .... متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیرلہ کے سیلاب زدگان کیلئے 700کروڑ روپے امداد کی جو خبر اخبارات نے شائع کی تھی اس نے ایک نیا رخ اس وقت لیا جب اماراتی سفیر احمد البناءنے کہاکہ امارات نے اب تک کسی مالی امداد کا اعلان نہیں کیا یوں اب اس واقعہ نے نیا رخ اختیار کرلیا۔ بی جے پی نے فوری طور پر دعویٰ کیا کہ متحدہ عرب امارات کی مالی امداد کا بیان مسخ کرکے پیش کیا گیا۔ جس کا مطلب ہند کو بدنام کرنا تھا۔ سی پی ایم پارٹی نے کہا کہ اگر امداد کی پیشکش نہیں کی گئی تھی تو حکومتوں کےلئے ایسا اعلان کرنا عام سی بات نہیںہے۔ اماراتی سفیر کا کہناتھا کہ امارات نے تو ایک ایمرجنسی کمیٹی قائم کی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عید کے دوران کیرلہ کے سیلاب زدگان کیلئے دل کھول کر امداد دیں۔ ہم نے اب تک کسی مالی امداد کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی ہم نے اس بارے میں ہندوستان سے کچھ کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ عرب امارات سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آئندہ چند دنوں میں کوئی منصوبہ پیش کرے۔ واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت کھڑا ہوا تھا جب کمیونسٹ پارٹی مارکسٹ (سی پی ایم)نے جو کیرلہ میں برسر اقتدار ہے مودی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ اس نے غیر ملکی امداد کی پیشکش مسترد کی ہے۔
 
 

شیئر: