Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسام میں ’’ ؍کسنگ‘‘ بابا گرفتار

چیراپونجی۔۔۔۔۔آسام کے موریگاؤں میں ایک ایسے بابا کو گرفتار کیا گیا ہے جو علاج کے بہانے خواتین کا بوسہ لیا کرتاتھا۔ رام پرکاش چوہان عرف’’ کسنگ بابا‘‘ کو 22 اگست کو بھورتال گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔ یہ فرضی بابا اپنے’’ چمتکاری کس‘ ‘سے خواتین کی جسمانی اور نفسیاتی پریشانیوں کو ختم کرنے کا دعویٰ کرتا تھا۔اس کا دعویٰ تھا کہ شادی سے متعلق خواتین کے ہر مسائل کو حل کرسکتا ہے۔ اس بابا نے ایک ماہ پہلے یہ علاج شروع کیا تھا۔ علاج کے بہانے اس نے گاؤں کی ایسی خواتین کا استحصال کیا جواندھا عقیدہ  رکھتی تھیں۔موری گاؤں ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ صدیوں سے جادو ،ٹونا جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ایسے میں اس بابا کی باتوں پر لوگوں نے یقین کرلیا۔اس کے علاوہ رام پرکاش چوہان کی والدہ نے بھی اپنے بیٹے کے بارے میں لوگوں کو بتایا کہ اس کے بیٹے میں منفرد طاقت موجود ہے۔ پولیس نے چوہان کی والدہ سے پوچھ گچھ شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -کیرلہ سیلاب زدگان کیلئے کسی امداد کی پیشکش نہیں کی، امارات

شیئر: