Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی کے تمام مراکز بہبواطفال و نسواں میں کیمرے نصب کئے جائیں،ہائیکورٹ

الہ آباد۔۔۔۔یوپی میں ضلع دیوریا کے مرکز بہبود اطفال و نسواں میں زیادتی کے واقعات سامنے آنے کے بعد الہ آباد ہائیکورٹ نے ریاست کے تمام مراکز میں سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت دی  ہے۔جسٹس ڈی بی بھونسلے اور جسٹس یشونت ورما پر مشتمل بنچ نے یوپی حکومت کو حکم دیا کہ وہ تمام شیلٹرہومز میں جلد سے جلد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرائے۔نجی اداروں کے ذریعے چلائے جانے والے مراکز کو اپنے خرچ پر کیمرے لگانے ہونگے۔خلاف ورزی کرنے والے مراکز کے لائسنس منسوخ  اور مالی امداد بھی روک دی جائیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں ضلع جج کی نگرانی میں 3ججوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو ضلع کے تمام شیلٹر ہومز کی تحقیقات کرے اوروہاں کے مسائل سے آگاہ کرے۔یوپی حکومت سے اس سلسلے میں اپنی رائے طلب کی ہے۔سماعت کے دوران شیلٹر ہوم میں سکونت پذیر خواتین سے تعلق رکھنے والے افراد نے عدالت میں حاضر ہوکر اپنے بیانات قلمبند کرائے۔ انہوں نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی لاعلمی کی وجہ سے غلطی کی۔عدالت نے تینوں کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔اسی معاملے میں الہ آباد کے ڈی ایم نے کورٹ میں پیش ہوکر عدالت سے معافی مانگی۔ہائیکورٹ کی ڈویژن بنچ نے سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -باڈی بنانے کیلئے بدمعاش نے پروٹین کی دکان لوٹ لی

شیئر: