Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وطن واپسی اور مدینہ حاضری

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
  اب جبکہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں حج کے تمام کام انجام پاچکے ہیں۔ حجاج کرام کثیر تعداد میں مقررہ پروازوں سے وطن واپس ہونے لگے ہیں۔ انکی وطن واپسی کی اسکیمیں موثر ہوچکی ہیں۔ دوسری جانب حجاج کرام کے قافلے مسجد نبوی شریف کی زیارت کیلئے مدینہ منورہ بھی پہنچ رہے ہیں۔حج موسم کے آخری مرحلے کے تحت مدینہ منورہ کے زیارتی ادارے حجاج کرام کے ا ستقبال اور پھر انہیں وہاں سے رخصت کرنے کے انتظامات مطلوبہ شکل میں انجام دے رہے ہیں۔ ان دنوں مدینہ منورہ میں حجاج اچھی خاصی تعداد میں پہنچے ہوئے ہیں۔ یہاں کے سرکاری و نجی ادارے حج کے بعد ضیوف الرحمن کی آمد کے پہلے ہی سے منتظر تھے اسکے لئے وہ تمام تیاریاں کئے ہوئے ہیں۔ طویل تجربے کے تناظر میں سارے کام بہتر شکل میں انجام دیئے جارہے ہیں۔ سعودی اہلکار اس بات سے بیحد خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں 25لاکھ کے لگ بھگ حجاج کرام کو حج مقامات پر حج ایام میں خدمت کا موقع دیا۔ خدمت کے حوالے سے منفرد صلاحیتو ںاور تجربات کو روبعمل لانے کا زریں موقع بخشا۔
یہ ایسے روشن حقائق ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کی دین ہیں۔ بے نظیر منصوبہ بندی ، انسانی جذبات سے سرشاری اور رحمدلی نیز اپنے فرض کو قابل فخر ذمہ داری نے حج انتظامات کو مثالی بنادیا۔ ضیوف الرحمن اور مسلم دنیا کے قائدین اسے قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ سعودی عوام اور قائدین کے تئیں بہت اچھے جذبات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
  
 

شیئر: