Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی کانفرنس میں شرکت کیلئے کٹھمنڈو روانہ

    نئی دہلی- - - - - وزیراعظم نریندر مودی 2روزہ بمسٹیک کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے آج صبح نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو روانہ ہوگئے۔وزیراعظم مودی کے اس دورے سے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہندوستان کےباہمی رشتے مستحکم ہونگے۔ وزیراعظم نے اپنے فیس بک پرتحریرکیا کہ بمسٹیک کانفرنس میں ہندوستان کی شراکت داری اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنا ہندوستان کی ترجیح ہے۔ مجھے یقین ہے کہ چوتھی بمسٹیک کانفرنس سے اب تک کئے گئے فیصلوں کو استحکام ملے گا اور اب تک جو پیش رفت ہوئی ہے اسے پائیداری حاصل ہوگی اور خلیج بنگال کے علاقے میں امن اور خوشحالی کا راستہ ہموار ہوگا۔انہوں نے یہ  بھی  تحریر کیا کہ ان کی نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی سے ملاقات اور بات چیت ہوگی۔ اس دوران رواں سال مئی میں ان کے نیپال کے دورے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔نیپال کے وزیراعظم اولی اور وزیر اعظم مودی پشوپتی ناتھ مندر میں نیپال ۔ہندوستان دوستی دھرم شالہ کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بمسٹیک کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش، بھوٹان، میانمار، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے سربراہوں سےبھی ان کی ملاقات ہوگی۔سفارتی ذرائع کے مطابق مودی کی بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -امیت شاہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، سمن جاری

شیئر: