گروگرام:ایک ہی خاندان کے 4افراد کا قتل
نئی دہلی۔۔۔۔۔سائبر سٹی گروگرام کےپٹودی علاقے کے برجپورہ گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 4افراد کو قتل کردیا گیا۔مہلوکین میں ایک معصوم بچی بھی شامل ہے۔ گھر کی بہو کی لاش پنکھے سےلٹکتی ہوئی پائی گئی جس پر زخموں کے گہرے نشانات پائے گئے۔ پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کےتحقیقات شروع کر دی پولیس کے مطابق برج پورہ گاؤں کے ایک مکان میں پولیس کو تین لاشیں ملیں جبکہ2بچے زخمی حالت میں پائے گئےجنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ 25 سالہ منیش گوڑ اپنی اہلیہ پنکی ماں پھول وتی اور 2بچوں کے ہمراہ قیام پذیر تھے۔دودھ دینے والاجب گھر پر آیا تو مکان میں ہرطرف خون پھیلا ہوا تھاجس کی اطلاع اس نے پولیس کو دی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ نعشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئیں۔پولیس اور فارینسک ٹیم نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔