Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعود ی عرب نے تمام یمنی صوبوں میں 274منصوبے نافذ کرائے ، الربیعہ

    ریاض -- -  - شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے تمام صوبوں میں 274امدادی منصوبے نافذ کرائے گئے۔ وہ یمنی انسانی حقوق کے وزیر محمد عسکر سے شاہ سلمان مرکز میں ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔ الربیعہ نے اس موقع پر یمن میں انسانی حقوق کی صورتحال اور حوثیو ں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کی جانیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ حوثیوں کی خلاف ورزیاں جنگی جرائم کے درجے کی ہیں۔ کنوؤں میں دھماکے کرنا ، پانی کے مراکز تباہ کرنا اور آبادی پر گولہ باری کرنا شامل ہیں۔ حوثیوں کے ان حملوں سے سیکڑوں یمنی شہری جاں بحق او رزخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں خواتین او ربچے شامل ہیں۔ بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ الربیعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام کے مصائب میں تخفیف کیلئے وزارت انسانی حقوق کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ زیادہ بڑے پیمانہ پر متاثر ہونے والے یمنیوں کی مدد کیلئے بہت سارے پروگرام روبہ عمل لائے جائیں گے۔ انسانی حقوق کے یمنی وزیر نے بتایا کہ عرب اتحاد عسکری محاذ ہی نہیں انسانی محاذ بھی ہے۔ اس نے گزشتہ 3برسوں کے دوران یمن کے تمام صوبوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور ملبوسات فراہم کئے۔ یمن کیلئے دسیوں انسانیت نواز پروگرام ترتیب دیئے ہوئے ہے۔

شیئر: