اسلام آباد - - - - - فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ 25 ستمبرتک حج کے بعد جاری فلائٹ آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق جدہ اور مدینہ منورہ سے پاکستان کیلئے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری اور پرائیویٹ ا سکیموں کے مجموعی طورپر 6ہزار سے زائد حاجی پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔ پی آئی اے، سعودی ایئر لائن اور ایئر بلیو حج آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن کی حج پروازیں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، سکھر ،فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر شہروں کے لئے جدہ اور مدینہ منورہ سے حاجیوں کو وطن واپس لانے کے لئے چلائی جارہی ہیں جبکہ حج فلائٹ آپریشن 15محرم تک مکمل کر لیا جائے گا۔سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ جدہ ائیرپورٹ سے واپسی کا عمل مقررہ پروگرام کے مطابق جاری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سعود ی عرب نے تمام یمنی صوبوں میں 274منصوبے نافذ کرائے ، الربیعہ