Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں بارش، سڑکیں تالاب بن گئیں

نئی دہلی .... قومی دارالحکومت میں ہفتہ کی صبح شدید گرمی کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔ موتی باغ، آر کے پورم اور لکشمی نگر میں زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ دہلی ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کیلئے رہنما اصول جاری کئے ہیں اور بتایا ہے کہ کون کونسی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔جمعہ کو دہلی میں شدید گرمی پڑی تھی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48ڈگری تک جاپہنچا تھا۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ اوسط درجے کی بارش ہوگی۔ 
 

شیئر: