Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنارس : گنگا میں لگژری کروز کا وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح

بنارس۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقہ انتخاب بنارس کو ایک اور سوغات ملی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ 2دن کے دورے پر بنارس پہنچے جہاں انہوں نے کھڑکیاں گھاٹ سے دریائے گنگا کا نظارہ کرنے کیلئےالکنندا لگژری کروز کا افتتاح کیااورکروز میں بیٹھ کر دریائے گنگا کی سیر کی۔ یہ کروز کولکتہ میں تیار کیا گیا ہے اور ایک نجی کمپنی اسے چلائیگی۔ اسی سے راج گھاٹ تک دوڑنے والے اس کروز کے ذریعے سیاحوں کو بنار س کے دریائے گنگا میں سفر کا نیا تجربہ ہوگا۔ 2ہزاراسکوائر فٹ کے اس جدید کروز میں بین الاقوامی سطح کے ہوٹلوں کے طرز کی تمام سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔اس کروز میں حفاظتی بندوبست کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس کا انجن 450ہارس پاور کا ہے۔ اسکے ساتھ سروس بوٹ بھی ہے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائف بوٹ بھی نصب ہے۔علاوہ ازیں وافر مقدار میں لائف جیکٹس موجود ہیں۔ناگہانی حالات میں مسافروں کی مدد کیلئے لائف گارڈز بھی تعینات ہونگے۔خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیمینار اورپارٹی ہال بھی قائم کئے گئے ہیں۔ اس میں بایو ٹوائلٹس کی سہولت ہے۔ مسافروں کو ناشتہ بھی پیش کیا جائیگا۔کروز میں سفر کیلئے 3قسم کے پیکیج متعارف کرائے گئے ہیں۔ پہلا صبح طلوع آفتاب کے وقت ، دوسرا دوپہر کے وقت کارپوریٹ میٹنگ، برتھ ڈے پارٹی اورمختلف تقاریب کیلئے اور تیسرا غروب آفتاب کے وقت کیلئے۔کروز کی آن لائن بکنگ کیلئے فی کس جی ایس ٹی ٹیکس سمیت 750روپے ادا کرنا ہوگا۔اس میں 125نشستیں ہیں۔یہ 10سے15کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتارسے چلے گا، سیاحوں کو کلاسی موسیقی بھی سنائی جائیگی دریائے گنگا کے تاریخی مقامات کا اہمیت ،گھاٹوں کی تفصیلات اور مختلف ہندوستانی ثقافتوں اوررسومات کے نظارے سیاحوں کو دیکھنے کو ملیں گے۔
مزید پڑھیں: - - - -مندر تعمیر کرنے کی تاریخ رام ہی طے کریں گے، یوگی

شیئر: