Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان سے شادی کیلئے دہرہ دون سے ممبئی بھاگ آئی

ممبئی۔۔۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے شادی کرنے کی خواہش میں 24سالہ کُسم سنگھ دہرہ دون سے بھاگ کر ممبئی آگئی مگر سلّو سے شادی اس کے نصیب میں نہیں تھی اور وہ شیوڈی پولیس کے ہاتھ لگ گئی۔پولیس نے جب کُسم سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ سلمان خان کو پسند کرتی ہے اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی ہے۔شیو ڈی پولیس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرہ دون کی رہنے والی کُسم 11اگست کو اپنے گھر سے فرار ہوکر کسی طرح ممبئی پہنچی جہاں وہ سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہے۔لڑکی کو سلمان خان کے مکان کا پتہ معلوم نہیں تھا مقامی لوگوں سے دریافت کرکے مکان پر پہنچ گئی۔ وہاںتعینات سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اسے مکان میں داخل ہونے سے روک دیا بعدازں وہ ممبئی کی سڑکوں پر بھٹکنے لگی۔پولیس سب انسپکٹر نارائن تارکنڈے نے بتایا کہ کُسم ممبئی کے مغربی علاقے میں تنہا اور بدحال بھٹکتے ہوئے نظر آئی جسےتھانے لایا گیا ۔ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔کُسم کے موبائل سے مختلف نمبروں پر رابطہ کرنے کے بعد اس کے والد کا نمبر مل گیا ۔ پولیس نے انہیں ممبئی طلب کیا اور کُسم کو حوالے کردیا۔
مزید پڑھیں:- - --  -’’دلت ‘‘کی بجائے شیڈول کاسٹ لکھیں ،نیو ز چینلزکوحکومت کا مشورہ

شیئر: