Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنارس میں اسکن بینک کا قیام

    بنارس - - - - -بلڈ بینک کی طرح  یوپی کے پہلے اسکن بینک (جلدی بینک) کا قیام جلد عمل میںآئے گا۔ یہ اپنی نوعیت کا کا پہلا اور ہندستان کا نواں اسکن بینک اسپتال ہوگا۔یہاں آگ سے جلے ہوئے لوگوں کی جلد پلاسٹک سرجری کے ذریعہ صحیح کی جائے گی ابھی تک یوپی میں بلڈ اور آنکھ بینک کے اسپتال موجود تھے لیکن اب یہاں اسکن بینک بھی کھل رہا ہے۔عالمی صحت تنظیم (ڈبلو ایچ او)  کے مطابق یوپی میں ہر برس  ڈیڑھ لاکھ  افراد آتشزدگی کا شکار ہورہے  ہیںجن میں سے30 ہزارلقمہ اجل بن جاتےہیں۔ معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر سبودھ کے مطابق اب  اس مرکز کے قیام سے اموات کی شرح میں کمی واقع ہوگی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 80 فیصد جلے ہوئے  مریضوں کو انسانی کھال کی ضرورت ہوتی ہے ۔ قبل از مرگ  اپنی مرضی سے  عطیہ کرنے والوں کی کھالیں موت سے تقریبا8گھنٹے کے اندر اتار لی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -سلمان خان سے شادی کیلئے دہرہ دون سے ممبئی بھاگ آئی

شیئر: