لندن .... مشہور شاپنگ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی امیزن نے اپنی مختلف شاپس پر ایسی تقریباً50الیکٹرانک گیجٹس کی نمائش اور فروخت شروع کردی ہے جوایک سے ایک عجیب اور حیرت انگیز لیکن بیحد کارآمد اور مفید بھی ہے۔ امیزن کے پاس موجود جدید گیجٹس کی تعداد تقریباً50 ہے جس میں سے ”روبوٹ لانڈری“، ریڈیو ٹیبل“ اور نظر نہ آنے والا ٹی وی سیٹ شامل ہے۔ واضح ہو کہ بیشتر گھریلو سازوسامان 1970کے عشرے سے بازاروںاور پھر گھروں میں پہنچنا شروع ہوئے ہیں اور بازار کے تقاضوں اور گاہکوں کی پسند کے مطابق انکے ڈیزائن میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں بھی ہوتی رہی ہیں۔ جنکا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ امکان ہے کہ سال رواں کے آخر تک 5ایسی نئی چیزیں بھی گھروں میں پہنچ سکتی ہیں جنہیں اسمارٹ گیجٹس کا نام دیا جارہا ہے جبکہ 2022ءتک گھروں،ہوٹلوں اور ریستورانوں کی شکل و صورت کے ساتھ افادیت میں بھی نمایاں تبدیلی نظر آئیگی۔