Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عارف علوی مقدمات سے استثنی لینگے

اسلام آباد...ڈاکٹر عارف علوی صدر منتخب ہونے کے بعد 2014 میں دھرنے کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاوس پر حملے کے الزام میں انسدا د دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں استثنیٰ لیں گے۔مقدمے کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ چونکہ ڈاکٹر عارف علوی صدر منتخب ہوچکے ، اس لئے وہ آئینی استثنیٰ سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ان کے خلاف مجرمانہ مقدمات نہیں چلائے جاسکتے۔ عدالت کو آئندہ سماعت میں آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق صدر اور گورنر کے خلاف ان کے عہدے کی مدت کے دوران کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا، نہ ان کے خلاف کسی بھی عدالت میں پہلے سے درج مقدمے کی کارروائی جاری رکھی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر دفاع پرویزخٹک کیخلاف بھی نیب تحقیقات
 

شیئر: