Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کی بی ٹیم ہے ،فضل الرحمان

پشاور...متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن نہ لڑنا میرا ذاتی فیصلہ ہے۔ اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہوبنا چاہیئے۔ پیپلز پارٹی ‘ پی ٹی آئی کی بی ٹیم ہے۔ دینی مدارس کے یکساں نصاب کی جو بات کی جارہی اسے واضح کیا جائے۔ وہ جمعرات کو پشاور پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں انتخابات کے نتائج کو مسترد کر رہی ہیں ۔ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دینی مدارس کے یکساں نصاب کی جو بات کی جارہی اسے واضح کیا جائے۔ دینی علوم اور دینی اداروں پر شب خون مارنے نہیں دینگے۔ملک بھر میں عوام کو بیدار کرنے کے لئے مہم چلائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی یہ منطق سمجھ نہیں آئی کی اس نے عین موقع پر شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار کیوں کیا۔ پی پی پی کا راتوں رات موقف تبدیل کرنا مشکوک ہے۔ 
مزید پڑھیں:ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

شیئر: