Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلال چوہدری نے نااہلی کا فیصلہ چیلنج کردیا

  اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے توہین عدالت کیس میں نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ کے ذریعے دائر درخواست میں طلال چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ استغاثہ کے موقف کو اہمیت دی گئی لیکن دفاع کے موقف کو نظر انداز کیا گیا استغاثہ کے خلاف مواد کے باوجود درخواست گزار کو شک کا فائدہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ الزام ثابت کئے بغیر سزا دی گئی۔ شواہد کا درست انداز میں جائزہ نہیں لیا گیا جو قانون کی نظر میں درست نہیں۔ فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لئے بے قاعدگیاں اور خلاف قانون پہلو موجود ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ وہ سزا کے خلاف درخواست منظور کرکے فیصلہ کالعدم قرار دے۔واضح رہے کہ 2 اگست کو سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی تھی۔ وہ 5 سال کےلئے نااہل ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی تحریک انصاف کی بی ٹیم ہے،فضل الرحمان

شیئر: