Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوست کے بچھڑنے سے زیادہ تکلیف

نیویارک ..... سائنسدانوں کا کہناہے کہ اگر اچھا دوست انتقال کر جائے تو خاندان والوں کے مرنے سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ مختلف لوگوں سے کئے جانے و الے سروے کے مطابق اگر دور دراز کا کزن بھی انتقال کر جاتا ہے تو اپنے ایک بھائی کے مرنے سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے لیکن دوسروں کے معاملے میں انسان کا مزاج یکدم مختلف ہے۔ اب تک اس بارے میں زیادہ ریسرچ نہیں ہوئی تھی لیکن مختلف لوگوں کےساتھ سروے سے یہ بات معلوم ہوئی کہ انہیں دوست کے بچھڑنے کا زیادہ غم ہوتا ہے۔ ایک خاتون کا کہناہے کہ ایک سال قبل انکا دوست چل بسا جسکا انہیں اتنا افسوس ہوا کہ انہوں نے زندگی برسوں ”تنہائی“ میں گزاری۔ وہ ہر ایک سے اس کا ذکر کرکے خود کو تسلی دیتی رہیں لیکن موت کو اب تک نہیں بھولیں۔ایک اور خاتون نے کہاکہ میری ایک دوست کا انتقال اس سال جولائی میں ہوا۔ 20سال سے اس سے دوستی تھی اگرچہ ہم الگ الگ شہروں میں رہتے تھے لیکن اکثر و بیشتر موبائل فون سے رابطہ تھا۔ تہوار کے موقع پر اکثرملاقات ہوتی تھی لیکن پچھلے سال مجھے یہ خیال تک نہیں تھا کہ میں آئندہ اس سے مل نہ سکوں گی کینسر کا مرض اسے چند ہفتوں میں ہی قبر میں لے گیا۔ اسکا درد اتنا ہے کہ بیان سے باہر ہے۔

شیئر: