Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی وزیرخارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد... چینی وزیرخارجہ وانگ ژی جمعہ کو پاکستان کے 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔اپنے دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے ۔ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ پاک چین وزراء خارجہ وفودکی سطح پرمذاکرات بھی کریں گے۔ چینی وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ وزیرخارجہ پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورترقی کاعمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں:اب کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ،عمران

شیئر: