ساتھی کی موت پر راکون غم سے نڈھال نظر آیا
نیویارک .... یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق نیویارک سے ذرا سے فاصلے پر واقع ایک شہر میں لوگوں نے جنگلی بلے یا راکون کواپنے ساتھی اور دوست کی موت پر اتنا غمزدہ دیکھا کہ انکے دل بھی لرز اٹھے۔ جاری ہونے والی تصویر کے مطابق یہ راکون اس سڑک کی اس جگہ پر بار بار چکرلگاتا نظر آیا جہاں کچھ دیر قبل اس کا ایک دوست غالباً ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہوا تھا۔ یہ سارا واقعہ موقع پر موجود لوگوں نے دیکھا اورانہی لوگوں میں سے بعض نے موقع کی وڈیو بناکر جاری کردی ہے۔ وڈیو میں ایک مرحلہ ایسا بھی نظر آتا ہے جب یہ راکون غم کی شدت سے چاروں خانے چت زمین پر پچھاڑیں مارتا دکھائی دیتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس کی نظریں اپنے مرد ہ دوست کی نعش پر جمی رہتی ہیں۔ جاری ہونے والی وڈیو میںاس پورے واقعہ کی کوئی اور تصویر درج نہیں تاہم قیاس یہی ہے کہ کوئی کار اس کے ساتھی کو کچل کر گزر گئی۔ عینی شاہدین وڈیو دیکھ کر ہی اتنے پریشان ہیں کہ اگر انہیں پوری تفصیلات معلوم ہوتیں تو شاید انکا غم اور بھی بڑھ جاتا حالانکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ دوستوں اور ساتھیوں کے بچھڑنے کاغم ہر ذی رو ح میں موجود رہتا ہے۔ انسانی غم اور افسوس کے اظہار کے مختلف طریقے ہیں لیکن بے زبان جانور بڑی خاموشی سے اپنی دلی حالت مختلف طریقوں سے بیان کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔