بی جے پی کے رہنما کی زبان کاٹنے والے کو دوں گا 5 لاکھ روپے،سابق کانگریسی رہنما
مہاراشٹر۔۔۔۔مہاراشٹرا کے سابق کانگریسی رہنما نے بی جے پی کے رکن اسمبلی رام قدم کی زبان کاٹنے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔مہاراشٹرا کے بلڈھانا میں منعقدہ تقریب کی وڈیومیں کانگریس کے سابق رہنما سبودھ ساوجی یہ کہتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں کہ رام قدم کا بیان ایم ایل اے کے وقار کے مطابق نہیں اسلئے میں ان کی زبان کاٹ کر لانے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کرتا ہوں۔واضح ہو کہ ممبئی میں دہی ہانڈی تقریب کے دوران بی جے پی رہنما رام قدم نے لڑکیوں سے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا۔ گھاٹ کوپر سے بی جے پی رہنما رام قدم نے اس دوران نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے لڑکیاں اغوا کر کے لانے کی بات کہی تھی۔ سوشل میڈیا پر رام قدم کے متنازعہ بیان کا ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا۔