’’تیسیر‘‘میں اندراج اور منسوخی کس طرح؟
ریاض۔۔۔۔سعودی بجلی کمپنی نے ’’تیسیر ‘‘پروگرام میں شمولیت اور اس سے نکلنے کے خواہشمند صارفین کیلئے6مختلف چینلز کا تعین کیا ہے۔ ان میں سے 2تیسیر پروگرام میں دوبارہ شمولیت کیلئے مخصوص ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جو صارف تیسیر پروگرام سے نکلنا چاہتا ہو وہ کمپنی کی ویب سائٹ یا بجلی اپلیکیشن یا صارفین کے سروس سینٹر سے رابطہ کرکے تیسیر سروس کو خیر باد کہہ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں اپنے اکاؤنٹ کا نمبر کیئر سینٹرکو ایس ایم ایس بھیج سکتا ہے۔ جہاں تک دوبارہ اندراج کے طریقہ کار کا تعلق ہے تو کمپنی کا کہنا ہے کہ جو صارفین تیسیر پروگرام میں دوبارہ شامل ہونا چاہتے ہوں وہ ویب سائٹ یا مشترکہ نمبر 920001100پر رابطہ کرسکتے ہیں۔