عمران خان کے دونوں بیٹے اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ 4 دن پاکستان میں قیام کریں گے۔ بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وقت گزاریں گے۔دونوں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد ائیر پورٹ سے بنی گالہ پہنچایا گیا۔ جہاں وزیر اعظم عمران خان نے استقبال کیا ۔دونوں بیٹوں نے باپ کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی اور تحائف پیش کئے ۔واضح رہے کہ عمران خان نے حلف برداری کی تقریب میں اپنے بیٹوں کو شرکت کرنے سے منع کردیا تھا۔