Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کراچی کا دورہ کرینگے

 
اسلام آباد.. وزیراعظم عمران خان 16 ستمبر کو کراچی کا دورہ کریں گے وہ گورنر سندھ عمران ا سماعیل کو دعوت پر کراچی جا رہے ہیں۔ عمران خان مزار قائد پرحاضری دیںگے۔ سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ شہرمیں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ۔عمران خان نے گورنر ہاوس کے دروازے عوام کے لئے کھولنے کے اقدام کو سراہا ۔ عمران اسماعےل نے وزیر اعظم کو کراچی کے دورے کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کر لیا۔ دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔وزیراعظم کے دورے میں گورنر ہاوس میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈریزنگ تقریب بھی ہوگی۔

شیئر: