نومنتخب صدر عارف علوی نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد ..نو منتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سادپ مگر پر وقار تقریب میں حلف لیا۔ وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ،ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اراکین پارلیمان، غیرملکی سفرا اور سینئر حکام شریک ہوئے۔ سبکدوش صدر ممنون حسین بھی موجود تھے۔وزیر اعظم کی کفایت شعاری اور سادگی پالیسی کے تحت مہمانوںکی تواضع چائے او ربسکٹ سے کی گئی۔اپوزیشن مسلم لیگ (ن) نے صدر کی حلف وفاداری تقریب کا بطور احتجاج بائیکاٹ کیا۔