دبئی: خصوصی افراد بھی بحرانوں سے نمٹ سکیں گے،دیوا
دبئی (نمائندہ اردو نیوز) دبئی الیکٹرک اینڈ واٹر اتھارٹی’ ’دیوا“ نے معذور اور خصوصی افراد کی بحرانوں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے منصوبوں میں شمولیت سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔ یہ اجلاس دبئی پولیس کی جنرل کمانڈ نے ریاست کی مجلس عاملہ اور دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے منعقد کیا تھا۔ شرکا نے بحرانوں اور ہنگامی حالات میں باہمت افراد کو بچانے، انہیں اعلیٰ نوعیت کی سیکورٹی اور تحفظ فراہم کرنے اور انہیں ہنگامی حالات سے قبل اور بعد مشکلات پر قابو پانے کے لئے پیشگی تیار رہنے سے متعلق اپنی تجاویز، سفارشات اور منصوبے پیش کئے۔
امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
دیوا کے ایم ڈی اور سی ای او سعید محمد التیار کا کہنا تھا کہ دیوا کی خواہش ہے کہ باہمت افراد کو قابل قبول اور لچک دار ماحول فراہم کرکے خوش کیا جائے اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی باہمت افراد کو خودمختار بنانے کی پالیسی کے مطابق انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے تاکہ سماجی رکاوٹوں کو توڑ کر ایسے افراد کی خودکفالت اور باوقار طرز زندگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ دیوا دبئی شہر کو ہر طرح سے باہمت افراد کے لیے دوستانہ شہر بنانے کے لیے ولی عہد دبئی اور ریاستی مجلس عاملہ کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کے منصوبے ”میرا معاشرہ، ہر ایک کا شہر2020ئ“کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ دیوا نے حکومت کے بہترین کارکردگی پروگرام کے تحت’ ’باہمت افراد کا دوست سرکاری ادارہ“ کے سلسلے کا 21واں ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں