جمہوریت مضبوط ہورہی ہے،جنرل باجوہ
اسلام آباد ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے۔ اتوار کو ایوان صدر میں نو منتخب صدر عارف علوی کی تقریب حلف برداری میں سرکاری خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نئے سربراہ مملکت کی حلف برداری جمہوریت کے تسلسل کے لئے اہم ہے۔ جمہوریت کا تسلسل جاری رہے گا۔ ملک میں جمہوریت پنپ رہی ہے اور مزید نمو پائے گی۔جنرل باجوہ نے کہاکہ نئے صدر کی حلف برداری اہم ہے۔ جمہوری عمل کا تسلسل قابل تعریف ہے۔