Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرپول کا مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار

اسلام آباد... انٹرپول نے سابق صدر پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔ ایف آئی اے نے سابق صدر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے کے لئے انٹرپول کو خط لکھا تھا۔ انٹرپول نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا ہے کہ سنگین غداری سمیت ریاست کی اندرونی و بیرونی سیکیوررٹی کے معاملات انٹرپول کے چارٹر کی دفعہ3 کے ز مرے میں آتے ہیں اس لئے یہ پریکٹس رہی ہے کہ انٹروپول ریاست کی سیکیورٹی کےخلاف جرائم میں اپنے چینلز کے ذریعے ڈیٹا فراہم کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔ذرائع کے مطابق انٹرپول نے سنگیں غداری کیس میں مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے معذرت کرلی ۔ایف آئی نے انٹرپول کا جواب خصوصی عدالت میں ہیش کردیا۔
مزید پڑھیں:جمہوریت مضبوط ہورہی ہے،جنرل باجوہ

شیئر: