Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شور مچانے پر بچے کو کتے کے پنجرے میں بند کردیا

 بیجنگ .... چینی صوبے ہونان میں 3سالہ بچے کے شور مچانے سے تنگ آکر ماں نے اسے کتے کے پنجرے میں بند کردیا۔ ایک ہمسائے کا کہناہے کہ ماں اس وقت ایک گیم کھیل رہی تھی اور بچہ اسے ستائے جارہا تھا اور چیخ و پکار کررہا تھا جس کے بعد ماں نے اسے چپ کرانے کیلئے پنجرے میں بند کردیا۔ وہ تقریباً10منٹ تک وہاں بند رہا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آخر وہاں سے اس نے اسے کیوں نکالا۔ ہمسائے نے یہ سارا واقعہ یو ٹیوب پر ڈالدیا ہے جس کے بعد لوگوں نے ماں پر بڑی لعن طعن کی۔ 35سالہ ماں نے اعتراف کیاکہ بچہ گھر میں بہت شور مچا رہا تھا جس پر میں نے یہ حرکت کی۔ میں اس وقت کوئی گیم نہیں کھیل رہی تھی۔ میں نے تو اسے صرف پنجرے میں بند کیا تھا لیکن ہمسائے کے بچوں نے آکر اس کا دروازہ لاک کردیا تھا۔ جیانگ نامی اس خاتون نے کہا کہ آئندہ وہ اس قسم کی حرکت کبھی نہیں کریگی۔ خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی ہے اور گزر بسر کیلئے اسکی کوئی مدد بھی نہیں کرتا۔ یہ معاملہ مقامی حکومت کے نوٹس میں لایا گیا ہے اور حکام کا کہناہے کہ وہ یہ دیکھیں گے کہ ماں بیٹے کو کسی سماجی مدد کی ضرورت ہے یا نہیں۔
 

شیئر: