Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالک کے اشارے پر کرتب دکھانے والا طوطا

لندن .... مختلف پالتو پرندے بھی اب کرتب دکھانے میں ماہر ہوتے جارہے ہیں۔ ایک شخص کے پاس ایسا طوطا ہے جو اپنے مالک کے اشارے پر یہ محسوس کراتا ہے کہ وہ صوفے پر گر کر مر چکا ہے اور جب اسکا مالک دوبارہ اشارہ کرتا ہے تو پھر پھدک کر دونوں پیروں پر کھڑا ہوجاتا ہے۔ یہ مالک ہر اشارے کو سمجھتا ہے۔ اگر وہ ”مردہ “پڑے ہوئے طوطے کو اٹھاتا ہے تو وہ بے حس و حرکت ہوتا ہے لیکن جیسے ہی مالک اشارہ کرتا ہے تو واپس اپنے پیروں پر کھڑا ہوجاتا ہے۔ یہ وڈیو سماجی ویب سائٹ پر وائرل ہوچکی ہے اور اب تک اسے 50ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
 

شیئر: