Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے پاکستان کو کیا یقین دہانی کرائی؟

اسلام آباد... وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ امریکہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج کے حصول میں پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یقین دلایا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج پرامر یکہ پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے بعد کافی چیزیں ہموار ہوئیں، تعلقات بہترہوئے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد سے پہلے دونوں ممالک کے تعلقات منقطع تھے۔
مزید پڑھیں:چین نے پاکستان کی بات مان لی

شیئر: