ڈی آر ایل میں 16سعودیوں کی شرکت
جمعرات 13 ستمبر 2018 3:00
جدہ .... سعودی سائبر سیکیورٹی پروگرامنگ اینڈرون آرگنائزیشن نے دنیا بھر میں ڈرونز بنانے والوں کے درمیان ایک مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ڈی آرایل کا افتتاح جمعہ کو ہوگا۔ اس میں 16سعودی بھی شریک ہونگے۔ اس حوالے سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیاجس میں سعودی طلباءنے ڈرون کے انجن کو نصب کرنے اور ریموٹ کنٹرول سے اسے مربوط کرنے کا مظاہرہ کیا۔ 4پیشہ ور ماہرین ورکشاپ میں تربیتی عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔