Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاگلپو: سڑک حادثے میں طالب علم کی موت پر ہجوم کا پولیس اہلکاروں پر حملہ

 نئی دہلی۔۔۔۔بہار کے ضلع بھاگلپور میں پولیس ٹیم پر مجمع نے حملہ کردیا۔ سڑک حادثے میں طالب علم کی موت کے بعد موقع پر پہنچی پولیس دستے پر مشتعل ہجوم نے پتھراؤ کردیاجس میں متعدد پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق انجیت اپنے دوست کو موٹر سائیکل گنگا پور پہنچا کرآرہا تھا کہ سادھو مٹھیا کے نزدیک اچانک مٹی سے بھرے ٹرک نے اسے کچل دیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔حادثے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس پر لوگوں نے حملہ کردیاجس میں ایک ایس آئی افسر بھی شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے حملہ آوروں کیخلاف رپورٹ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شرو ع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -پٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں مزید اضافہ

شیئر: