Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجوری لوٹنے والا گرفتار

جدہ۔۔۔۔جدہ سیکیورٹی کے گشتی دستے نے پستول کے بل پر ایک تجارتی مرکز سے تجوری چھین کر فرار ہونیوالے وارداتی کو گرفتار کرلیا۔ اس نے تجارتی مرکز میں داخل ہوکر کیشئر سے پستول دکھاکر تجوری اپنے قبضے میں کرلی تھی اور اس میں موجود رقم نکال کر بھاگ کھڑا ہوا تھا۔ کیشئر نے فوراً ہی پولیس کور پورٹ کردی جس نے ایک گھنٹے کے اندر اندر بتائے گئے حلیے کی مدد سے واردات کرنیوالے کو تلاش کرکے گرفتارکرلیا۔
مزید پڑھیں:- - - -اللیث مچھلی مارکیٹ کیوں بند کی گئی؟

شیئر: