اسلام آباد.... ایک معروف کمپنی نے ڈرون کے ذریعے گھر پر پیزا کی ڈیلیوری شروع کی ہے ۔کمپنی کی ویب سائٹ پر 2 ہفتے پہلے اس سروس کے آغاز کی خوش خبری سنائی گئی تھی ۔کمپنی نے اس سلسلے میں ایک مقابلے کا بھی اہتمام کیا جس میں جیتنے والے کو پہلی بار ڈرون سسٹم کے ذریعے پیزا ڈیلیور کیا گیا۔ڈرون سروس کے ذریعے پیزا کی ڈیلیوری کی سہولت پاکستان کے منتخب شہروں میں کمپنی کی منتخب برانچوں میں دستیاب ہے ۔یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان میں کسی پیزا کمپنی نے ڈرون کے ذریعے پیزا کی ڈیلیوری کا آغاز کیا ہے۔