Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں آل بڈانی قبیلہ کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس

  دعا ہے کہ ہمارے قبیلے کا اتفاق اسی طرح قائم و  دائم رہے، خدمت خلق قلبی سکون کا باعث ہوتی ہے ، مقررین کا تقریب سے خطاب
ابو علی بڈانی ـ۔ طائف
سعودی عرب میں مقیم آل بڈانی قبیلہ کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت بڈانی قبیلہ سعودی عرب کے صدر عبدالحمید خان بڈانی نے کی۔    حاجی صدیق احمد بڈانی  نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ا سٹیج سیکریٹری کے خدمات ممتاز احمد بڈانی نے ادا کئے۔ تقریب  میں سعودی عرب کے مختلف شہروں سے کثیر تعداد میںکمیونٹی نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز  قاری عبداللہ بڈانی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل بڈانی قبیلے سعودی عرب کے صدر عبدالحمید (ابوولید) بڈانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ اتفاق میں برکت ہے ۔الحمداللہ آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم سب آج ایک مقصد کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ دعا ہے کہ ہمارے قبیلے کا اتفاق اسی طرح قائم دائم رہے۔ ہمارے  اسی اتفاق کی بدولت الحمدللہ ہم نے ایک دوسرے کے تعاون سے پاکستان میں جہاں عید گاہ کی اشد ضرورت تھی ،اس کیلئے زمین خریدی ۔اب  ایک مقام پر ایمبولینس خریدی جارہی ہے جس کی اشد ضرورت ہے۔ انشاء اللہ سب بھائیوں کے تعاون سے اس میں جلد کامیابی حاصل کرلیں گے ۔بڈانی قبیلہ اوچ شریف  اور آل بلوچ قبائل کے صدر سردار مدنی خان بڈانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ  ہمارا تن من دہن اپنے ملک اور اپنے ضرورت مند بھائیوں کیلئے قربان ہے۔ ہم جب اپنے بھائیوں کی ایک ضرورت پوری کرتے ہیں تو دل کوسکون   ملتا  ہے۔ اللہ پاک کے  یہاں خدمت خلق کی بڑی قدر ہے۔ جب ہم اپنے ضرورت مند بھائیوں کی ایک ضرورت پوری کرتے ہیں تو اللہ پاک کی ذات اس انسان کی10 ضرورتیں پوری فرماتا ہے۔ عبدالمجید نے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ مجھے اپنے وطن اور اپنے وطن کے لوگوں سے پیار ہے۔ اس موضوع پرانہوں نے ایک سرائیکی قصیدہ سنا کر حاضرین سے داد وصول کی۔ مذہبی ا سکالر راشد عباس نے اتفاق و اتحاد اور آپس میں میل جول کے موضوع پر ایک جامع خطاب کیا۔
 تقریب سے عبدالباسط بڈانی،نعمت اللہ خان،شوکت بڈانی، حاجی اقبال خان،  اختر خان بڈانی، زاہد خان، صادق ابو نائف، عبدالسلام مکی خان، عبدالرحمن بڈانی، نوید اختر،  مرید شان  صابر بڈانی نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں جدہ سے عمران رشید ،یاسر رشید، زاہد عبدالعزیز۔مکہ مکرمہ سے عبدالسلام،مدنی خان ،محمد رفیق بڈانی ،عبداللہ خان بڈانی، اسلم خان، عبدالحئی نذیر احمد، عبدالستار خان،  یوسف افضل۔ ریاض سے عبدالرحمن بڈانی، توصیف الرحمن۔ جیزان سے صابر خان بڈانی جبکہ طائف سے عبداللہ، عبدالرشید، محمد یونس، اعظم خان، ابو احمد، عبدالروف، ابو عزوز،  ماجد، ممتاز، عمران صدیق،  محمد الطاف کے علاوہ کثیر تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر  نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کیلئے دعائے مغفرت کے ساتھ پاکستان اورسعودی عرب  کی ترقی وکامرانی کی دعا کی گئی۔ آخر میں بڈانی ویلفیئرکے کارکنوں اور عہدیداران میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ مہمان خصوصی کو بھی انکے پاکستانی کمیونٹی کیلئے اعلیٰ  خدمات کو سراہتے ہوئے خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان

شیئر: