Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی معیشت مضبوط ہے، ارون جیٹلی

نئی دہلی۔۔۔۔۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ہندوستانی روپے کی قدر میں کمی اور تیل کی قیمتوں میں ہو نے والے ضافے پر تبصرہ سے گریز کرتے  ہوئے کہا کہ ہندوستانی معیشت کی بنیاد مضبوط ہے۔ جیٹلی نے بینک آف بڑودہ، وجیا بینک اور دینا بینک کے انضمام کے سلسلے میں کئے گئے فیصلے کی معلومات دینے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی جانب سے تیل پیداوار میں کمی اور مسابقتی جنگ کی وجہ سے پڑوسی ملکوں کی کرنسیوں کے اتار چڑھاؤ اور امریکہ کی طرف سے کئے جانے و الے فیصلوں سے ڈالر کی مضبوطی کے سبب دباؤ بنا ہے۔واضح ہو کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے اور یہ 73 روپے فی ڈالرتک پہنچ گیا۔ اسی طرحسے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں میں بھی اعلی ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ڈالر کے استحکام اور روپے کی قیمت میں کمی سے حکومت کا موجودہ اکاؤنٹ خسارہ اورمالی خسارہ بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حکومت کے درآمدی بل میں اضافہ ہوگا کیونکہ ہندوستان تیل درآمد پرسب سے زیادہ ادائیگی کرتا ہے۔رواں ماہ میں سونا درآمد کے ساتھ ہی الیكٹرانكس اشیاء کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوا جس سے موجودہ اکاؤنٹ خسارہ پر دباؤ ہے۔ اس دوران رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح2. 8فیصد تک پہنچ گئی ، لیکن اب تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر میں کمی سے اقتصادی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔
مزید پڑھیں:- - - -آر ایس ایس کسی پر تسلط نہیں چاہتا ،موہن بھاگوت

شیئر: