Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیگو ایئرلائنز پر61ہزارروپے جرمانہ

نئی دہلی۔۔۔۔ایئرپورٹ پر مسافروں کو چھوڑ کر فلائٹ روانہ کرنے کے معاملے میں انڈیگو ایئرلائنز کو61ہزار روپے اداکرنے کی ہدایت دی گئی۔ کولکتہ سے اگرتلہ جانے والی فیملی ایئر پورٹ پربورڈنگ کے انتظار میں تھی لیکن انہیں کوئی اطلاع دیئے بغیر پرواز روانہ ہوگئی۔ قومی صارفین تنازع کمیشن نے فیملی کی جانب سے لئے گئے 41ہزار روپے کے ٹکٹ کے علاوہ ایئر لائنز کو 20ہزار روپے مزید دینے کا پابند بنایا ہے۔ایئر لائنز کی جانب سے دوبارہ سماعت کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے کمیشن کے صدر آر کے اگر وال اور مینبرایم شری شا پر مشتمل بنچ نے ایئر لائن کو مسافروں سے رابطہ نہ کرنے کا بھی قصور وار ٹھہرایا۔ایئرلائنز نے کہا کہ تمام مسافروں کی جانب سے بکنگ کے وقت موبائل نمبر دینا ضروری ہے ۔ بنچ نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ مسافرکی جانب سے موبائل نمبر درج کرانا چاہئے تاہم یہ بات سمجھ سے بالا ہے کہ آخر فیملی کے کسی بھی رکن سے رابطہ کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی کو فون کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہرہ دون:بورڈنگ اسکول میں طالبہ سے زیادتی،9گرفتار

شیئر: