Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں بزنس کرنے کے لئے دفتر کھولنا ضروری نہیں

ابوظبی ..... ریاست ابوظبی کی مجلس عاملہ کے ماتحت ورکنگ کمیٹی نے ”رخصتہ تاجر ابوظبی“ (ابو ظبی تاجر لائسنس) پروگرام میں تمام ممالک کے شہریوں کو شامل کرلیا۔100سے زیادہ تجارتی کام کسی دفتر کے بغیر انجام دیئے جاسکیں گے۔ تجارت کے لئے دفتر یا ادارہ قائم کرنے کی شرط نہیں ہوگی۔ ورکنگ کمیٹی نے ابوظبی میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیبات کی تفصیلات جاری کردیں۔ ولی عہد ، مسلح افواج کے نائب سربراہِ اعلیٰ اور ریاست ابوظبی کی مجلس عاملہ کے سربراہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے منظوری دیدی۔ اس مقصد کیلئے 50ارب درہم کا سہ سالہ بجٹ بھی مقرر کردیا گیا۔ ابوظبی میں کام کا مسابقتی ماحول بہتر بنانے کیلئے نئے لائسنس شروع کئے گئے ہیں جن سے 500سے زیادہ کمپنیاں فائدہ اٹھاچکی ہیں۔نئے لائسنس کے بموجب 91فیصد تجارتی سرگرمیوں کے اجازت نامے 5منٹ کے اندر حاصل کئے جاسکیں گے۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں ہمارے پاس ہیں، واٹس ایپ جوائن کریں
 

شیئر: