چھیڑ خانی کرنیوالے نوجوان کی پٹائی اور گلے میں جوتوں کا ہار؟
بلند شہر۔۔۔۔یوپی کے ضلع بلند شہر میں ایک طالبہ کے ساتھ چھیڑخانی کرنے پر اہل خانہ اور راہگیروں نے نوجوان کو پکڑ لیا اور جم کر دھنائی کی۔اس کے سر کے بال کاٹے ، منہ پر کالک لگائی اور گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرجلوس کی شکل میں گھمایا۔یہ وڈیو وائرل ہونے کے بعد نوجوان کیخلاف چھیڑخانی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ مذکورہ نوجوان کی والدہ نے بھی طالبہ کیخلاف ہتک عزت اورجذبات سے کھلواڑ کرنے کا معاملہ درج کرایا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں میں کافی دنوں سےقریبی تعلقات ہیں۔ طالبہ نے ہی ان کے بیٹے کو فون کرکے بلایا تھا جہاں لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ایس ایس پی بلند شہر نے بتایاکہ فریقین کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ۔