Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کابینہ کی جانب سے طلاق ثلاثہ آرڈیننس منظور

نئی دہلی۔۔۔۔ مودی حکومت کی جانب سے منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں طلاق ثلاثہ آرڈیننس کی منظوری دیدی گئی۔یہ آرڈیننس 6 ماہ کے اندر نافذ ہوگا۔ اس دوران حکومت کو اسے کابینہ سے منظور کرانا ہوگا۔ واضح ہو کہ یہ بل لوک سبھا سے منظوری کے بعد راجیہ سبھا میں تعطل کا شکار ہوگیاتھا۔ کانگریس نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ اس بل کی بعض شقوں میں تبدیلی کرنا ضروری ہے۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر یوپی میں شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے کہا کہ آرڈیننس کی منظوری سے خواتین کو حوصلہ ملا۔رضوی نے کہا کہ خواتین نے طلاق کے معاملات کو سپریم تک پہنچاکر اہم کام کیا۔ اب  لڑکیوں کووراثت میں حصہ دلانے کیلئے جدوجہد شروع کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -بی جے پی حکومت میں آمریت’’پیشہ‘‘ بن گیا ہے،راہول

شیئر: