تعز.... یمن میں تعز کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے زیورات کی ایک دکان لوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکہ منصوبہ بند طریقے سے ڈالا گیا۔ 8افراد پر مشتمل ڈاکو لوٹنے کیلئے زیورات کی دکان میں پہنچے تھے۔ کردار تقسیم کئے ہوئے تھے۔ بعض ڈاکہ ڈالنے والوں کی حفاظت کیلئے سڑک کے اطراف ڈیوٹی دے رہے تھے۔ اگر دکاندار بیدار مغز اور نڈر نہ ہوتا تو آس پاس کی دکانوں پر کا م کرنے والے حوصلے کا مظاہرہ نہ کرتے تو بہت بڑا لمیہ جنم لے سکتا تھا۔ دکانداروں نے زیورات لوٹنے پرمکمل ہڑتال کرکے زیور فروش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔