Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: پروانچل ریاست کا مطالبہ کرنیوالی خاتون نے بس نذرآتش کردی

وارانسی۔۔۔۔وارانسی میں پروانچل ریاست کے مطالبے پر روڈ ویز کی بس میں آگ لگائے جانے کا واقعہ پیش آیا۔ریاست پروانچل کیلئے طویل عرصے سے تحریک چلانے والی خاتون کارکن وندنا راگھونشی نے بس نذرآتش کردی۔وندنا نے کینٹ روڈویز بس اسٹیشن پر وارانسی سے لکھنؤجانے والی والو وبس کو نشانہ بنایاتاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی متعددٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔پولیس نے وندنا کیخلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹھنڈے پکوڑے پیش کرنے پر ساس کا قتل

شیئر: