پختہ ایمان ہے فتح انصاف کی ہوتی ہے‘ نواز شریف
جمعرات 20 ستمبر 2018 3:00
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عدالت عالیہ اسلام آباد کی جانب سے ان کی رہائی معطلی کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ضمیر مطمئن تھا، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا۔ اللہ حق اور انصاف کا ساتھ دیتا ہے، اللہ ہی مجھے انصاف دے گا۔
انہوں نے گزشتہ روز سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور دیگر لیگی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایمان پختہ ہے کہ فتح ہمیشہ انصاف کی ہوتی ہے۔ اس موقع پر ملاقات کرنے والوں نے انہیں رہائی پر مبارک باد دی۔