Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بینک عربوں میں سرفہرست

دمام۔۔۔۔اثاثوں کے حجم کے حوالے سے عرب دنیا کے 50بڑے بینکوں کی فہرست میں ایک بار پھر سعودی بینک سرفہرست رہے۔ عرب بینکوں کی آرگنائزیشن نے اعدادو شمار جاری کرکے بتایا کہ 50عرب بینکوں کے اثاثے 2.5ٹریلین ڈالر کے ہیں۔ بینکوں نے 1.3ٹریلین ڈالر کے قرضے جاری کئے ہیں۔ 2017ء کے اختتام پر ان کی مجموعی آمدنی35ارب ڈالرتک ہوئی ہے۔سعودی عرب کے 10بینک اول نمبر پر آئے جبکہ متحدہ عرب امارات 8بینکوں کے حوالے سے دوسرے ، لبنان 6بینکوں کے حوالے سے تیسرے اورکویت ، بحرین 4،4بینکوں کے حوالے سے چوتھے، عراق اورمراکش پانچویں ، مصراور الجزائر چھٹے ، اردن ، لیبیا اور عمان اثاثوں کے حوالے سے ساتویں نمبر پر آئے۔ خلیجی ممالک کے 32بینک اثاثوں میں پوری عرب دنیا پر بازی لے گئے۔ ان کے مجموعی اثاثے 1.8ٹریلین ڈالر یعنی کل عرب بینکوں کا 72فیصد ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -جازان کی گایوں میں انجانا مرض

شیئر: