Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاہک کاآرڈر نہ لینے پر شاپنگ مال کی خاتون کارکن برطرف

ہیالے، فلوریڈا .... علاقے کی مشہور شاپنگ چین ٹیکوبل کی ایک خاتون کارکن کو محض اس بناءپر برطرف کر دیا گیا ہے کہ اس نے ایک گاہک کا آرڈر لینے سے انکار کردیا تھا اور اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو کے مطابق کارکن گاہک کی مدد کیلئے بھی نظر نہیں آرہی تھی۔ ہسپانوی گاہک الیگزینڈر یا منٹگمری نے کارکن کے رویئے سے پریشان ہونے کے بعد موقع کی وڈیو خود تیار کی اور اسے انتظامیہ کے ذمہ دارو ںکے حوالے کردیا۔ جاری ہونے والی وڈیو کے مطابق الیگزینڈریا بار بار لویزا نامی کارکن سے مدد کی درخواست کر رہی تھی مگر لویزا نے کہا کہ وہ پہلے مین گیٹ کے سامنے سے اپنی کار ہٹائے مگر ہسپانوی گاہک انگریزی نہیں جانتی تھی اسلئے اس نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔ واضح ہو کہ ہیالہ میں ہسپانوی باشندوں کی بڑی تعداد آباد ہے اور یہاں کے لوگ انگریزی سے زیادہ ہسپانوی زبان استعمال کرتے ہیں ۔ پورے واقعہ کی وڈیو اجراءکے بعد وائرل ہوگئی ہے۔ وڈیو دیکھنے والوں کا کہناہے کہ اہل یورپ کی بڑی خامی یہ ہے کہ وہ اپنی زبان کے علاوہ کسی دوسری زبان میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لیتے اور ہر شخص اپنی زبان کو بہتر قرار دیتے ہوئے اڑا رہتا ہے اور یہیں سے سارے مسائل کی ابتداء ہوتی ہے۔

شیئر: